Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

امریکا اور علاقائی ممالک نے ایک بھی غلط قدم اٹھایا تو دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائیگا، سپاہ

تہران: سپاہ پاسداران کے خاتم‌الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے امریکا اور علاقائی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھی غلط قدم اٹھایا تو تو دردناک حملوں کا نشانہ بنو گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق، مجرم امریکا، جو صیہونی جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کی بنیاد پر شروع کی گئی جنگ میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور جعلی فتوحات گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے، دھوکے اور گھناؤنے ہتھکنڈوں کے ذریعے جنگ جاری رکھنے کے بعد ایک بار پھر ایران مخالف اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ یہ فیصلہ ایک یورپی ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، جسے بعض علاقائی ممالک کی ہری جھنڈی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وارننگ واضح ہے کہ اگر امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایک بھی غلط اقدام کیا تو خطے بھر میں اس کے تمام اڈوں اور مفادات کو مسلسل، مؤثر اور دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ اس معاملے میں نہ کوئی حد ہوگی اور نہ کوئی رعایت۔ ایک اور وارننگ بھی واضح ہے کہ اگر علاقائی ممالک دوہرا کھیل جاری رکھتے ہیں اور شیطانِ بزرگ کی جارحیت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں بھی اس جارحیت میں شریک تصور کیا جائے گا۔ انہیں ایران کی طاقتور مسلح افواج کی جانب سے کسی تحمل یا رعایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular