
غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خطے اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کو خط لکھ کر اسرائیل کی طرف سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے نتائج سے خبردارکیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے بتایا کہ ہنیہ نے اپنے خطوط میں بتایا ہے کہ حماس کے رہنماؤں کو ختم کرنے کی اسرائیل پالیسیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے اندازے سے بالاتر اثرات ہوں گے۔ ہنیہ نے ان ممالک پر زوردیا ہےکہ وہ اسرائیل کو پیغام پہنچائیں اور حکومت کو اس طرح کےمجرمانہ دھمکیوں پرعمل کرنےکے نتائج سے خبردار کریں۔ حماس کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ مزاحمتی عوام کو ایک بڑے پیمانے پر تصادم کی طرف لے جائے گی اور صیہونی حکومت کو ناقابل تصور قیمت ادا کرنا پڑے گی۔


































