Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

قوم آئین و قانون کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے اپنی حکومتیں قربان کیں تاکہ بحرانوں سے نکلا جائے سپریم کورٹ نے اس پر سو موٹو لیا۔ یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے۔
قوم سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خطرہ ہے کہ یہ لوگ اکتوبر میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح میں جیل جاوں یا نااہل ہو جاؤں تو پھر الیکشن کرائیں۔
سزا یافتہ مفرور لندن میں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، قوم کھڑی نہ ہوئی تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔ یہ وہ وقت ہے اگر قوم آئین اور قانون کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو یہ ملک کو اس نہج پر لیجائیں گے جورہنے کے قابل نہیں ہوگا، ہم سب کو آئین اور قانون کے لیے سڑکوں پر نکلنا چاہیے ، سب کو کہتا ہوں یہ حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے۔
الیکشن التوا کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے چاہیں۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر عدلیہ کے خلاف جارہے ہیں۔ اگر کوئی فیصلہ ان کے حق میں آئے تو درست ورنہ سب غلط ہے۔ انہیں نظر آرہا ہے کہ الیکشن ہوگا تو انکی سیاسی موت ہوجائے گی۔ الیکشن کے انعقاد تک ملک میں استحکام نہیں آسکتا اور جب تک ملک میں استحکام نہیں آئے، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف ہوتا ہے، وہ خوشحال ہوتا ہے اور جہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے وہاں قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ یہاں آٹے کی لائنوں میں لوگ مر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قانون کی حکمرانی میں پاکستان 141 نمبر پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت میں بھی چن کر وہ لوگ ہیں جو ہمارے مخالف ہیں۔ جب سے ہماری حکومت گئی ہمارا میڈیا بلیک آؤٹ کیا گیا۔ رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان پر ہمارا تاریخی جلسہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ میڈیا پر انہوں نے ہمارا بلیک آؤٹ کروایا۔ جلسہ سوشل میڈیا نے دکھایا، اب یہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف بلیک آؤٹ کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے یہ ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں کو اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 140 کیسز بنا دیے، ان ہی لوگوں نے مجھ پر حملہ کروایا جو اوپر بیٹھے ہیں۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں تھے تو جے آئی ٹی کا ریکارڈ کیوں تباہ کیا، اس حکومت پر کوئی اعتبار نہیں کر رہا یہ جرائم پیشہ لوگوں کی حکومت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular