Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو قوم کو سڑکوں پر نکالیں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی، اگر ایسا ہوا تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا ، عوام کو تیار کرنے کے لیے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، حقیقی آزادی کی جنگ سب کو قانون کے تابع لانے کیلئے ہے، آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ انصاف اور حقوق دینے سے معاشرہ آزاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلامی میں ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم باہر جاکر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے، یہ غلامی کی بدترین مثال ہے، یہ غلام ذہینت کے لوگ اور صرف اپنے پیسے کے غلام ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو قوم زوال پذیر ہوجاتی ہے، میں چوروں کو نہ پکڑ سکا کیونکہ ساری طاقت (ر)باجوہ کے پاس تھی، جنرل (ر) باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلئے انصاف کا نظام ٹھیک کرنا ہوگا، ہم نے ملک میں انصاف کا نظام لانا ہے، اہلکار آکر ہمارے بے گناہ کارکنوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں، یہ ظلم اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular