Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اگر الیکشن آگے لیکر گئے تو عوام سڑکوں پر ہوگی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور ان کے ہینڈلرز نے الیکشن نہیں کروائے تو پھر یہ کسی بھول میں نہ رہیں۔ یوم مزدور پر لاہور ناصر باغ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور مزدوروں کے لئے نکلے ہیں ، ہمارے مزدوروں کو حقوق تب ملیں گے جب ملک میں رول آف لا ہوگا، اس وقت جو ملک میں منتخب کئے ہوئے نمائندے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بیٹھے ہیں وہ گھس بیٹھیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے الیکشن کروانے کیلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،یہ جرائم پیشہ افراد الیکشن کروانا نہیں چاہتے ۔ یہ تب کروائیں گے جب عمران خان کو راستے سے ہٹا دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن اس لئے نہیں کروا رہے کیونکہ یہ تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے اور مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا الیکشن چودہ مئی کو ہوگا، ہم نے مذاکرات میں ایک بات کرنی ہے اگر چودہ مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑ دیتے ہیں تو ہم الیکشن کو تیار ہیں، اگر وہ متفق نہ ہوئے تو کسی بھول میں نہ رہیں ہم نہیں مانیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نے معاشی صورت حال کی وجہ سے پُرامن احتجاج کیے اور پھر انہیں ختم کردیا، اگر یہ الیکشن آگے لیکر گئے تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی، تحریک انصاف سپریم کورٹ، چیف جسٹس اور آئین کے ساتھ ہوگی اور ہم سڑکوں پر نکل کر ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ آئین توڑیں گے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانیں گے تو ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا، کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ملک میں مزید حالات خراب ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگلے ہفتہ کو سب کو علم ہو جائے گا یہ آئین کو مانتے ہیں کہ نہیں، میں پوری قوم کو کہتا ہوں آپ سب تیاری کریں اگر آئین کو نہ مانا تو ملک بھر میں ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular