Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

پاراچنار پر حملے بند نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے، علمائے کرام

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت پاراچنار میں جاری مزائل حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شعیہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس عزاخانہ زہراءؑ، سولجر بازار میں منعقد غ۔ جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، ہیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا صادق رضا تقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ نثار احمد قلندری، آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا زیدی، ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی ظفر حیدر و دیگر رہنماء موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مولانا صادق تقوی نے کہاہے کہ پاراچنار میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ وہاں طالبان حملے کر رہے ہیں۔ حکومت کا کام ہے اس پر ایکشن لے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ بار بار جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود کون سی طاقت ہے جو نہیں مان رہی اور جنگ بندی پر تیار نہیں۔ بہت جلد جنگ بندی کا اعلان نہیں ہوا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ پاراچنار میں جاری ظلم و ستم کو نہیں دکھایا جا رہا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے سربراہ حسن عارف نے کہاہے کہ پارا چنار کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان دیکر طالبان کی یلغار کو روک دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular