Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے سرکریک پر اشتعال پھیلایا تو جغرافیہ بدل دینگے، راجناتھ

نئی دہلی : انڈین وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد نے سرکریک کے معاملے پر کوئی اشتعال انگیزی دکھائی تو انڈیا تاریخ اور جغرافیہ بدلنے والا جواب دے گا۔ راجناتھ سنگھ نےحیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ انڈیا نے 2016 کی سرجیکل اسٹرائکس اور 2019 کے بالاکوٹ حملے سے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور وقار کیلئےسرحد کی قید نہیں رہے گی۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ انڈیا کا مقصد جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی کے مراکز کو ختم کرنا ہے، تاکہ اپنے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ راجناتھ سنگھ نےکہا کہ سرکریک سےایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں ۔ سرکریک ایک 96 کلومیٹر طویل دلدلی آبی پٹی ہے جو گجرات اور سندھ کے درمیان واقع ہے اور برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کی علامت بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular