
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر بدھ تک طویل مدتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں۔
ایریزونا میں ٹرننگ پوائنٹ ایکشن تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھل گئی لیکن معاہدہ ہونے تک بحری ناکابندی جاری رہے گی۔ ٹرمپ نے کہاکہ مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے اور انہیں نہیں لگتا کہ اب ایران کے معاملے پر بہت زیادہ اختلافات ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے بہت جلد ایران کی یورینیم امریکا لائیں گے۔ ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔


































