
دوحہ: حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط طے کرنا بند کردے تو غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہے۔ حماس نے ایک بیان میں دوحہ میں جنگ بندی مذاکرات کو سنجیدہ اور مثبت قرار دیا ہے اور کہا کہ معاہدے میں رکاوٹ اسرائیل کی نئی شرائط ہیں۔ اسرائیل شرائط عائد نہ کرے تو جنگ بندی کا معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے۔ ادھر مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے القہرہ نے اطلاع دی ہے کہ مصر اور قطر غزہ میں جنگ بندی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر وسیع کوششیں کر رہے ہیں۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ امریکا جنگ بندی معاہدے سے متعلق محتاط امید رکھتا ہے۔ کیونکہ جنگ بندی کی اسی طرح کی امیدیں پہلے بھی ختم ہو چکی ہیں۔


































