Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملہ کیا گیا تو ردِعمل محدود نہیں ہوگا، علی لاریجانی

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس وسیع تر عسکری آپشنز موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایران براہِ راست مقبوضہ علاقوں کے اندر تک کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایران کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ردِعمل محدود نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ایران کے دفاعی منظر ناموں میں مقبوضہ علاقوں کے اندر گہرائی تک براہِ راست حملے کے آپشنز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ایران صرف دفاعی ردِعمل تک خود کو محدود رکھے گا۔ سینئر مشیر کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب اپنی مرضی کے وقت، مقام اور شدت کے ساتھ دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں محض بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایرانی قیادت پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ امریکا یا اسرائیل کی کسی بھی مہم جوئی کے سنگین علاقائی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب فیصلہ کن اور غیر متوقع ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular