Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

ایران ڈیل پر دستخط ہوئے تو میں بھی اسلام آباد جاسکتا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اگلی ملاقات ہفتے کے آخر میں ہو سکتی ہے، اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ اگر ایران ڈیل پر دستخط ہوئے تو میں بھی اسلام آباد جاسکتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں زبردست آدمی ہیں، پاکستان جنگ بندی میں بہت عمدہ رہا ہے، اگر ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو وہ اسلام آباد جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اگر ایران کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی تو دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی، ایران آج وہ کام کرنے کو تیار ہے جو وہ پہلے نہیں کرتا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہوگی، آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے، ایران اس بات پر متفق ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران نے "نیوکلیئر ڈسٹ” واپس دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular