اسرائیل میں کسی بھی ہدف کو میزائلوں سے درست نشانہ بنا سکتے ہیں، جب تک آپ اسے روکنے اور بچاو¿ کی کوشش کرینگے کھیل ختم ہوچکا ہوگا،سید حسن نصراللہ
مزاحمت کے ہتھیار لبنانی عوام اور فوج کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں امریکا نے لبنان کے خلاف سیاسی کے ساتھ اقتصادی جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے
بیروت (نیوز ڈیسک ) حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پوری دقت سے اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں سے اسکے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا، حزب اللہ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں حساس ٹھکانوں کی تفصیلات جاری کیں،38 سیکنڈز کی ویڈیو میں اسرائیل کے اندر اہداف کی نشاندہی کی گئی ،جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا آڈیو پیغام بھی شامل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل میں کسی بھی ہدف کو میزائلوں سے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتی ہے، آج ہم نہ صرف تل ابیب شہر تک مار سکتے ہیں بلکہ اگر خدا کی نصرت سے ہم تل ابیب کے اندر بالکل ٹھیک اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیںبلکہ مقبوضہ فلسطین میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں، جب تک آپ اسے روکنے اور بچاو¿ کی کوشش کریں گے کھیل ختم ہوچکا ہوگا، ایک اور بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمت کے ہتھیار لبنانی عوام کی ثقافت اور عقیدہ کا حصہ اور عوام اور فوج کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں ،سید حسن نصر اللہ نے لبنان اور لبنانی عوام کے خلاف امریکاکی گھناو¿نی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے لبنان کے خلاف سیاسی جنگ کے ساتھ اقتصادی جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ لبنانی قوم کے خلاف امریکا کی اقتصادی جنگ اور شیطنت کا حصہ ہے سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ کے انتقال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان عبداللہ ، مخلص ، صادق ، حکیم اور مدبر کمانڈر تھے ، ان کا مزاحمتی نظریہ صرف فلسطین تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے زبردست حامی تھے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- حملہ کیا تو پوری قوت سے اسرائیل میں اہداف کو…
حملہ کیا تو پوری قوت سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا،حزب اللہ
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































