
بیروت : لبنان کے صدر میشل عون نے صیہونی فوج کے کسی بھی حملے کے سنگین نتائج سے سخت خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو پتہ ہے لبنان پر کسی بھی طرح کے حملے کی اسے بھاری جانی و مالی قیمت چکانی پڑے گی۔ بیروت تیل اور گیس کے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ میشل عون نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے لئے معاہدے ہونے کے بارے میں کہا کہ مذاکرات کے نتائج طرفین کے لئے رضایت بخش ہونا چاہیئے۔


































