Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا نے حملہ کیا تو ایران کی بھرپور مدد کریں گے، طالبان حکومت

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی حملے کی صورت میں ایران کی مکمل حمایت اور مدد کا اعلان کردیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایرانی ریڈیو کی پشتو سروس کو انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر فوجی حملہ کیا اور ایران نے مدد کی درخواست کی تو افغانستان کے عوام اپنی استطاعت کے مطابق تعاون اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت خطے میں کسی نئی جنگ کی خواہاں نہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ تہران بارہ روزہ جنگ میں کامیاب رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اپنی سرزمین کے دفاع کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران حق پر ہے اور آئندہ بھی کسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق افغانستان کے عوام مشکل وقت میں ہمسایہ ملک کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کے جذبے سے کھڑے ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular