
نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاہےکہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے حملوں سے سینکڑوں فلسطینی خاندان جبری ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ مغربی کنارہ میں صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں تقریباً 880 فلسطینی خاندانوں کو جبری طور پر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ جن کے افراد کی تعداد 4700 سے زائد بنتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے جاری مسلسل تشدد اور جبر پر مبنی ہتھکنڈوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور ان کی املاک بڑے پیمانے پرتباہ کی جا رہی ہیں۔ دوجارک نے کہا کہ رواں ماہ تین سے چھ تاریخ کے دوران کے آباد کاروں کے کم از کم 86 حملے ریکارڈ کیے گئے جس میں 60 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے اور تقریباً 146 افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔


































