
جنیوا : جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر جنوبی ایشیا کے مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف بینراور پوسٹر اٹھا رکھے تھےجس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ انڈین حکومت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جارحانہ پالیسی پر نوٹس لے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر ہمسایہ ممالک کے معملات میں مداخلت کرتا ہے اور انکو تنگ کرتا ہے ۔ بھارت کے اپنے کسی بھی ہمسایہ ممالک سے تعلقات ٹھیک نہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں نیپال ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور بوتان کے انسانی حقوق کے تنظیموں نے حصہ لیا ۔


































