Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

بچے کو کیسے آزمائیں؟

بچے کے رجحانات کا کیسے اندازہ لگائیں؟

⬅️ ماہرین نفسیات نے والدین کو اپنے بچوں کے راز افشا کرنے میں مدد کرنے کے چند طریقے وضع کیے ہیں

💞 بچوں کا والدین میں سے کسی ایک کی جانب جھکاٶ طبعی و فطری طور پر ہوتا ہے
عموما اس حوالہ سے کٸی لوگ بچوں سے سوال کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ آپ کو امی زیادہ اچھی لگتی ہیں یا ابو ؟
صراحتا بچے سے ایسا سوال کرنا قطعی طور پر مناسب نہیں۔

🔘 چاٸلڈ ساٸیکالوجسٹ نے 5 بالواسطہ طریقے بتلاٸے ہیں انہیں آزمائیں، کیونکہ وہ آپ کے بچے کے ساتھ نمٹنے کی کلید ہو سکتے ہیں۔

.
*1️⃣ چڑیا کی کہانی 🐥*

اپنے بچے کو باپ پرندے، ماں پرندے اور ان کے بیٹے، چھوٹے پرندے کی کہانی سنائیں،جو کہ درخت کے اوپر گھونسلے میں ایک رات سوٸے ہوتے ہیں.. کہ اچانک تیز ہوا چلتی ہے اور گھونسلے سمیت سب نیچے گرجاتے ہیں
باپ پرندہ ایک درخت پر اڑ کر بیٹھ جاتا ہے اورماں پرندہ دوسرے درخت پر..
اب آپ اپنے بچے سے پوچھیں: کہ چھوٹا پرندہ کہاں اڑ گیا؟..

اگر آپ کا بچہ کہتا ہے کہ پرندہ اپنے باپ کے پاس اڑ گیا، تو وہ سمجھ جاٸیے کے وہ باپ کے ساتھ Atach ہے۔ اور اگر وہ کہتا ہے کہ وہ اپنی ماں کے پاس اڑ گیا، تو وہ اپنی ماں سے جڑا ہوا ہے اور اسے حفاظت کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

*2️⃣ خوف کی کہانی*

اپنے بچے کو بتائیں کہ ایک بچہ ہے جو بہت روتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ بہت ڈرتا ہے…
بچے سےسوال کیجیے کہ بیٹا بھلا وہ کس سے یاکیوں ڈرتا ہوگا ؟
بچے کا جواب آپ کو اس کے بہت سے ذاتی خوف اور ان لوگوں سے آگاہ کرے گا جو اسے خوفزدہ کرتے ہیں یا محسوس کرتے ہیں کہ ان کی موجودگی اسے خوفزدہ و ناراض کرتی ہے۔

*3️⃣ سفر کی کہانی ✈️*

بچے کو بتاٸیے کہ کوئی ایسا شخص ہے جوعنقریب بہت لمبے سفر پر روانہ ہو رہا ہے اور کبھی واپس نہیں آئے گا..
تم کیا توقع رکھتے ہو کہ وہ شخص کون ہے ؟
بچے کے جواب سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ بچہ کس شخص سے نفرت کرتا ہے اور اس سے دور رہنے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن اگر وہ آپ کو بتائے کہ جو سفر کرے گا وہ (میں) ہوں گا تو اس کا مطلب ہے وہ خود سے نفرت کرتا ہے!!

*4️⃣ نئی خبروں کی کہانی*

اپنے بچے کو بتائیں کہ ایک بچہ ہے جو اسکول سے واپس آیا ہے اور اس کی ماں نے اسے کہا جلدی سے میرے پاس آٶ.. میرے پاس آپ کے لیے ایک نئی خبر ہے!..
اور اپنے بچے سے پوچھیں: آپ کو اس خبر کی کیا امید ہے؟ بچے کے جواب سے ہمیں اس کی کچھ خواہشات، خوف اور توقعات کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

*5️⃣ ایک پریشان کن خواب کی کہانی*

اپنے بچے کو بتائیں کہ ایک بچہ ہے جو تھکا ہوا اور پریشان ہے اور اپنی ماں کو بتایا کہ اس نے نیند میں ایک پریشان کن خواب دیکھا، اور اپنے بچے سے پوچھیں: آپ کے خیال میں بچے نے خواب میں کیا دیکھا ہو گا؟

اس کا جواب آپ کو اس کے خاندان کے ارکان اور دوستوں کے ساتھ اس کے تعلقات میں اس کی کمزوریوں اور مسائل کے بارے میں جاننے پر مجبور کرے گا۔

⚠️  یہ ضروری ہے کہ آپ بچے کو جواب تجویز نہ کریں یا اگر یہ جواب  آپ کے موافق نہیں ہے تو انہیں  مورد الزام  مت ٹھہرائیں۔ اور اسے یہ مت کہو کہیں کہ آپ  اس سے کسی اور جواب کی امید رکھتے ہو!!
ان کہانیوں کا مقصد بچے کے خوف اور خدشات کی نشاندہی کرنا اور ان سے نمٹنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular