
ریاض : سعودی عرب نے ہم جنس پرستوں، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئل افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ سی این این کے مطابق سعودی عرب کی سیاحت سے متعلق ویب سائٹ پر بعض اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس کے مطابق سعودی عرب میں ہم جنس پرست، ٹرانس جینڈرز اور بائی سیکسوئلز سمیت تمام طرح کے رجحانات رکھنے والے افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہے اور کسی سے بھی ذاتی نوعیت کی معلومات نہیں پوچھی جائیں گی۔ ویب سائٹ کی نئی اپ ڈیٹس میں سوالات و جوابات کےسیکشن میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر شادی شدہ جوڑوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت ہے اور یہ کہ وہ کسی بھی ہوٹل میں ایک ساتھ بھی رہ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خواتین عوامی مقامات پر تیراکی کا مختصر لباس نہیں پہن سکتیں۔ شراب کی فروخت جرم ہے اور یہ کہ تمام افراد پر مقامی روایات اور قوانین کا احترام لازم ہے۔


































