
اسلام آباد : ملازمین کو تنخواہین نہ دینے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کیخلاف محکمہ داخلہ نے کمر کس لی۔ محکہ داخلہ نے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنیوالی 131 سیکیورٹی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور انہیں کام سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین کی گئی کمپنیوں میں سے 10 کمپنیوں نے عائد کیا گیا جرمانہ ادا کرکے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو ٹریننگ کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


































