
بیروت : حزب اللہ نے پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی مرکز پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے حملہ کرکے صیہونیوں کو حیرت اور وحشت میں ڈال دیا ہے۔ حزب اللہ نے پہلی مرتبہ صیہونی فوج کے خلاف فضا سے زمین پر مارکرنے والا میزائل استعمال کیا ہے۔ حزب اللہ نے صیہونی فوجی مرکز المطلہ پر ڈرون طیارے سے دو "ایس 5” میزائل داغے ہیں۔ حزب اللہ نے کہا کہ ڈرون طیارے نے کامیابی کے ساتھ اپنا مشن پورا کیا اور صیہونی فوجی گاڑی اور اس کے اطراف میں کھڑے فوجیوں پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ میزائل فائر کرنے کے بعد ڈرون طیارہ بھی اپنے ہدف پر لگ کر پھٹ گیا۔


































