
بیروت : لبنان میں حزب اللہ کے حامیوں نے اسرائیلی سرحد پر اپنے پرچم لہرادئے جس سے کشیدگی پھیل گئی۔ یوم القدس پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حامی اسرائیل کے ساتھ سرحدی باڑ کے قریب پہنچے اور وہاں گروپ کا ایک جھنڈا لگا دیا۔ اس موقع پر بعض افراد نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکے اسرائیلی فورسز نے جواب میں دھویں کے بم مارے۔ اقوام متحدہ اور لبنانی فوجی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں نے حزب اللہ اور اسرائیلی سرحدی محافظوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی۔ وہ کسی بھی ایسی حرکت سے گریز کریں جو اشتعال انگیز سمجھی جائے اور صورت حال کو مزید خراب کرنے کا سبب بنے۔


































