
بیروت : لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ حزب الله نے اب تک اپنے وعدوں پر عمل کیا اور جو کچھ بھی ہم نے کہا ہے حزب الله نے اس کا مثبت جواب دیا ہے۔ قطر کے اخبار الشرق سے انٹرویو میں لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان کو داخلی طور پر امن و استحکام کی ضرورت ہے اور جو کچھ بھی ہم نے کہا ہے حزب الله نے اس کا مثبت جواب دیا ہے۔لبنان کے صدر نے قطر کو لبنان کا دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہماری مالی، سیاسی اور معنوی مدد کی ہے۔ اُنہوں نے مستعفی وزیر اطلاعات و نشریات جارج قرداحی کے بیان کے بعد سامنے آنے والے تنازع پر کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارتی تعلقات کی برقراری ہے۔


































