
بیروت: حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے یوکرین میں حزب اللہ کی موجودگی کے مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہےحسن نصراللہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں حزب اللہ کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت سے متعلق تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ یوکرین میں حزب اللہ نہ تو صلاح مشورے اور نہ ہی عسکری مقاصد، کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے، انہوں نے لبنانی حکومت سے بحران کو قابو کرنے والے ایک سینٹر کے تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، کیونکہ یوکرین جنگ کے اثرات اب لبنان سمیت خطے تک پہونچ گئے ہیں۔ کچھ دنوں سے مغرب نواز میڈیا حلقوں نے یوکرین میں روس کی حمایت میں حزب اللہ فورسز کی موجودگی کی افواہ پھیلائی ہے۔


































