
بیروت: .حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ہیڈکوارٹر پر راکٹ اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کے تین فوجی اڈوں اور مقبوضہ بستیوں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے الراہب اڈے پر اسرائیلی جاسوسی کے آلات کو تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ جبکہ بیت ہیلل بیس میں السہل بٹالین کے کمانڈر کے ہیڈ کوارٹر کو کاٹیوشا اور فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا نے لبنان سے حزب اللہ کے حملوں میں اپنے دو فوجی ٹھکانوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی.


































