Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ہرات، ہزارہ برادری کے 12 افراد شہید، 20 زخمی

کابل: مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہزارہ برادری کے بارہ افراد کوشہید کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی نے پھر سر اٹھالیا ہے۔ ہرات کے ضلع انجیل کے علاقے دیہ مہری گاؤں میں مسلح افراد نے مقامی مزار کی زیارت کے بعد پکنک منانے والوں کو نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے بیس افراد زخمی بھی ہوئے شہدا میں ایک بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ طالبان حکام نے مرنیوالوں کی تعداد سات بتائی ہے جبکہ مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ بارہ لاشوں اور بیس زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ جس میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
طالبان حکام نے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جبکہ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular