Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں سماعت، جنوبی افریقا کے دلائل مکمل

دی ہیگ : رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت کا آغاز ہوگیا۔ جنوبی افریقہ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں نے انسانی امداد کی فراہمی کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے غزہ پر حملے فلسطین پر 76 سالہ قبضے کا تسلسل ہیں، اسرائیلی فوج غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کو بار بار دربدر کر رہی ہے۔ جنوبی افریقہ نے کہا غزہ کا بیشتر حصہ ملیامیٹ کر دیا گیا ہے، لوگوں کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے، اپنے دفاع کا حق نسل کشی کرنے کا جواز فراہم نہیں کرتا۔ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے، عدالت اسرائیل کو رفح میں حملے روکنے کا حکم جاری کرے۔ جنوبی افریقا کی درخواست میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست اسرائیل کے خلاف جنوری میں دائر کیے گئے نسل کشی مقدمے کا حصہ ہے۔ نسل کشی مقدمے میں عالمی عدالت نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف عبوری حکم میں اسرائیل کو نسل کشی کے زمرے میں آنے والے اقدامات سے باز رہنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular