
بغداد (نیٹ نیوز) عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے سینئر رکن صادق الحسینی نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین صوبے کے پولیس اہلکاروں کے تعاون سے صلاح الدین صوبے کے المطیبیجہ علاقے سے داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی ادارے اور عدالت کو مطلوب تھے اور خطرناک دہشت گردوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ المطیبیجہ علاقہ صوبہ دیالہ اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع ہے اور داعش کے دہشت گردوں کی سرگرمی کی وجہ سے خطرناک علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا یہ آپریشن ایسی حالت میں انجام پایا کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں نے چالیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بغداد کے الدورہ علاقے میں قائم حزب اللہ عراق کے دفتر پر حملہ کرکےاس تنظیم کے تیرہ کمانڈروں اور جوانوں کو اغوا کر لیا۔ جس کے بعد الحشد الشعبی کے جوان بغداد کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے گرین زون میں داخل ہوگئے۔


































