
*خوش و خرم زندگی*
خوش و خرم زندگی گذارنے کا لازمہ ہے کہ خوش و خرم بندگی کی جائے۔ جو شخص اپنی زندگی سے راضی نہیں ہے وہ بندگی کر کے بھی خوشحال نہیں ہوپائے گا۔ ہمیں اپنی مشکلات کو ایسے زاویے سے دیکھنا چاہئے کہ ہم شاکی نہ ہوں بلکہ شاکر رہیں تاکہ بہترین بندگی کرسکیں۔


































