Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حماس نے غیر مسلح ہونے کیلئے 60 دن کی صیہونی مہلت مسترد کر دی

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیل کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی 60 دن کی مہلت کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما محمود مرداوی نے صیہونی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی مہلت مقرر کیے جانے کے بارے میں ثالثوں کی جانب سے ہمیں کوئی اطلاع یا پیغام موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اور جارحیت دراصل اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد غزہ کے باشندوں کو جبری طور پر بے دخل کرنا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ایک صہیونی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ تل ابیب حماس کو ہتھیار ڈالنے کے لیے 60 دن کی مہلت دے گا، اور اگر اس پر رضامندی ظاہر نہ کی گئی تو اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرنے کی طرف جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular