
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت حماس نے تمام اڑتالیس قیدی رہا کردئے تو اُسے غزہ سے نکلنے کا محفوظ راستہ دے دیا جائے گا۔
ٹائمز آف اسرائیل نے منصوبے کے چیدہ نکات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے کئی سو فلسطینی سیکیورٹی قیدیوں اور غزہ جنگ کے بعد گرفتار کیے گئے ایک ہزار افراد کو رہا کرے گا۔ نیز کئی سو فلسطینیوں کی لاشیں بھی واپس کرے گا۔ منصوبے کے مطابق حماس کے جو رہنما ’پرامن بقائے باہمی‘ کا عہد کریں گے انہیں معافی دی جائے گی جبکہ جو اراکین غزہ چھوڑنا چاہیں انہیں وصول کرنے والے ممالک تک محفوظ راستہ دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فاکس نیوز سے انٹریو میں کہا کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کے لیے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔


































