Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حماس کو 60 ہزار اے کے 47 رائفلز حوالے کرنا ہوں گی، نیتن یاہو

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطلب تمام ہتھیاروں سے دستبرداری ہے۔ صرف بھاری اسلحہ چھوڑنا کافی نہیں۔ بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل میں کانفرنس آف پریزیڈنٹس لیڈر شپ مشن سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بھاری ہتھیار عملاً موجود ہی نہیں، نہ توپ خانہ ہے نہ ٹینک۔ ان کے مطابق سب سے مہلک ہتھیار اے کے فورٹی سیون رائفل ہے، جسے حماس حملوں میں استعمال کرتی ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس کے پاس ساٹھ ہزار رائفلیں موجود ہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، ساتھ ہی راکٹ اور آر پی جی بھی علاقے سے باہر لے جانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو غیر مسلح بنانے کے لیے حماس کی باقی ماندہ تین سو پچاس کلو میٹر سرنگوں کو تباہ کرنا اور اسلحہ ساز کارخانوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق مکمل غزہ کا غیرعسکری ہونا ہی خطے میں پائیدار سلامتی کی ضمانت بن سکتی ہے۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور یورپ میں بڑھتی یہود دشمنی صدیوں پرانے نفرت انگیز رجحان کا تسلسل ہے۔ اس کا مؤثر جواب مضبوط یہودی ریاست کے سہارے منظم مزاحمت ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular