Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حماس کا غزہ کی حکومت چھوڑنے اور اختیارات ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کا اعلان

غزہ : حماس نے غزہ کی حکومت چھوڑنے اور اختیارات ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیکنوکریٹ کے انتظام سنبھالنے تک حماس بطور نگراں کام کرے گی۔ ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے ضامن ممالک اور امریکی انتظامیہ کی ذمے داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کرائیں، حماس نے اپنی ذمے داری پوری کر دی ہے۔ بیان کے مطابق تمام سرکاری ملازمین معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور قومی کمیٹی کی ذمہ داری میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اختیارات کی منتقلی کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتظامی انتقالِ اختیار کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم متعدد مبصرین کے مطابق اس فیصلے کی عملی اہمیت محدود ہے اور اسے زیادہ تر علامتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق مجوزہ منصوبے کے تحت انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی تجاویز زیرِ بحث ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular