Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

حماس اور جہاد اسلامی کا مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق

بیروت : فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماؤں کے ایک وفد نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے. حماس کے وفد میں غزہ میں تحریک کے دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ, رہنما محمد نصر اور اسامہ حمدان موجود تھے جبکہ تحریک جہاد اسلامی کے وفد میں تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور اس کے سیاسی دفتر کے رکن اکرم العجوری شریک تھے۔ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین سیاسی اور میدانی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گيا اور فریقین نے طوفان الاقصی کی جنگ میں صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت کی حمایت میں، فلسطینی قوم کی استقامت کی تعریف کی۔ ملاقات میں دونوں فریق نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کا انتخاب، آزادی اور واپسی کے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنا ہے۔ حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں نے غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور صیہونی دشمن کی رکاوٹوں اور ہٹ دھرمی اور اس حکومت کو حاصل امریکی حمایت کے سبب مذاکرات میں تعطل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں حماس اور اسلامی جہاد کے وفود نے، غزہ کی حمایت میں لبنان، یمن اور عراق کے حمایتی محاذوں کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular