
رام اللہ : جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر حماس اور الفتح میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ حماس سے وابستہ غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہوتے ہی اس کے ارکان پوری پٹی میں تعینات ہوجائیں گے۔ حماس نے ساتھ ہی فلسطینیوں سے تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔ حماس کے بیان پر الفتح کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں واپس جانا چاہیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حماس کا اپنے ارکان کی تعیناتی کا اعلان فلسطینیوں کے مفادات کی پروا کیے بغیر اپنے مفادات پر قائم رہنے کی خواہش کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی دھڑا اکیلے غزہ کی پٹی پر حکومت نہیں کر سکتا۔
یاد رہے یہ ابہام اب بھی موجود ہے کہ اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد تباہ شدہ غزہ کی پٹی کے انتظام کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔


































