Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گن کلچر کے وار جاری، اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اوکلاہوما: امریکا میں فائرنگ کا ایک اور دہشت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ اس بار اسپتال نشانہ بنا۔ فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹولسا میں پیش آیا جہاں رائفل اور ہینڈ گن سے مسلح شخص سینٹ فرانسس اسپتال کے کیمپس میں گھسا اور اندھا دھند گولیاں برسادیں۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے بھی خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ڈپٹی پولیس چیف جوناتھن بروکس نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تلسا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن رچرڈ میلن برگ نے بتایا کہ واقعہ کی جائے وقوعہ کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے فائرنگ کرنے والے کا نام یا فرد سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کے پاس ایک لانگ گن اور ایک ہینڈ گن تھی، حملے کے ممکنہ محرک کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ رواں سال امریکا میں گن کلچر کا یہ 233 واں واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح شخص نے ہجوم کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular