
واشنگٹن : امریکا میں گن کلچر مزید تین افراد کی جان لے گیا۔ گولیاں لگنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا واقعہ ریاست آئیووا کے شہر ایمز کے چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔ مسلح شخص نے پہلے 2 خواتین کو گولی مارکر ہلاک کیا اور پھرخود پر بندوق چلا لی۔ادھر ریاست وسکونسن میں قبرستان میں جنازے کے شرکا پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکا میں رواں سال گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


































