
نیویارک: امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ نے چار افراد کی جان لے لی جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ واقعہ ریاست الباما کے قصبے دیڈوائل میں سالگرہ کی ایک تقریب میں پیش آیا۔ فائرنگ ایک ڈانس اسٹوڈیو میں ہوئی۔ اور نشانہ بننے والے زیادہ تر نوجوان ہیں کیونکہ یہ ایک 16 سالہ لڑکے کی سالگرہ تھی۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار پاسٹر بین ہیز نے کہا کہ ان کے مطابق فائرنگ سے یہ چھوٹا سا قصبہ دہل گیا جہاں اس طرح کے جرائم بہت کم ہوتے ہیں۔ قتل ہونے والا نوجوان ہمارے اسٹار ایتھلیٹس میں سے ایک تھا۔ میں ان میں سے بہت سے طلباء کو جانتا ہوں۔ دیڈوائل ایک چھوٹا قصبہ ہے اور اس واقعے سے ہر کوئی متاثر ہو گا۔


































