
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اس سے قبل بھی ٹیکساس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دنیا کی تقریباً پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد کے برابر اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔


































