
گلگت (نیٹ نیوز) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت کے زیراہتمام ایک روزہ اسکاؤٹس کیمپ پسن نگر میں لگایا گیا۔ جس میں مقامی اسکاوٹس نے شرکت کی۔ اسکاوٹ کیمپ کے شرکاء سے حجتہ الاسلام و المسلمین سید ذیشان حیدر الحسینی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری زاہد مہدی اور سابق ڈویژنل صدر گلگت مشتاق حسین مسلم نے خطاب کیا۔


































