
0-3968×2976-0-0-{}-0-12#
شہید امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے گلگت میں ایک بڑا تعزیتی اجتماع منعقد ہوا۔ گلگت کے شاہی پولو گراؤنڈ میں چہلم کے اجتماع میں تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ بلتستان سے بھی کافی تعداد میں لوگ اس تعزیتی اجتماع میں شریک تھے جبکہ انجمن امامیہ بلتستان کا خصوصی وفد آغا باقر الحسینی کی قیادت میں شریک ہوا۔ تعزیتی اجتماع میں علماء، عمائدین، سیاسی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجتماع کے موقع پر شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئے رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ سے تجدید عہد کیا گیا۔


































