Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

گلگت: انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

گلگت (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت جی بی میں صاف و شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، بالاورستان نیشنل فرنٹ، مجلس وحدت مسلمین اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے بروقت الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات نکات پر اتفاق کر لیا۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اے پی سی کا مقصد عام انتخابات کا صاف و شفاف اور بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔ جی بی میں انتخابات کا انعقاد سخت ایس او پیز کے تحت بروقت ہونا چاہیئے۔ تمام جماعتوں نے گلگت بلتستان میں صاف و شفاف اور بروقت انتخابات کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل اس طرح کا مثبت اقدام نہیں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گلگت بلتستان میں صاف و شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کی سفارش کرتی ہے اور اس کو یقینی بنانے میں تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انتخابی عمل میں غیر ضروری تاخیر احسن اقدام نہیں ہوگا۔ چونکہ انتخابی مہم جتنی طویل ہوگی، حساس اور اختلافی نعروں کو پروان چڑھنے کا ماحول میسر ہوگا۔ جمہوری اور آئینی اقدار کے مطابق جلد از جلد عوامی مینڈیٹ حاصل کردہ حکومت و اسمبلی کو اختیارات منتقل ہونے چاہیئں۔ جس طرح الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو نئی اصلاحات اور منصوبوں کے اعلان اور افتتاح سے روکا ہے، وہی بندش اور ضابطہ اخلاق وفاق پر بھی لاگو ہونا چاہیئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے منصوبوں کا اعلان الیکشن کی شفافیت اور توازن کو متاثر کرے گا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور نمائندے حساس معاملات جیسے ملکی خود مختاری کیخلاف بات کرنے، فرقہ وارانہ رنگ، لسانی عصبیت اور نسل پرستی کے نعروں سے اجتناب کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular