غزہ :غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید اڑتیس فلسطینی شہید اور ستر فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں بدترین بربریت کا ایک اور مظاہرہ کیا۔ جنگی طیاروں نے کئی اپارٹمنٹس پر مشتمل رہائشی بلاک پر بم برسائے۔ جہاں درجنوں شہری، بچے، خواتین اور بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔ بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ حملے میں تینتیس فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ جس میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ غزہ سٹی اور نصیرات کیمپ پر ایک اور حملے میں چار فلسطینی جان سے گئے۔ جبالیہ پر حملے میں بھی چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے نصیرات پر حملے کو وحشیانہ اور گھناؤنا قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا میں سے زیادہ تر کا تعلق الشیخ علی خاندان سے تھا۔ جنگی طیاروں نے پوسٹل آفس کو بھی نشانہ بنایا جہاں بے گھر متاثرین پناہ گزین تھے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- عالمی بےحسی برقرار، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، نصیرات میں…
عالمی بےحسی برقرار، فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، نصیرات میں مزید 38 فلسطینی شہید
-
Raza Musani - دسمبر 13, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































