
غزہ :فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ کے ساحلی علاقے میں صیہونی فوج کے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ماہی گیر صیہونی فوج کی ربر کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار بھی کرلیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فلسطینی ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لیے اس علاقے میں موجود تھے جہاں ماہی گیری کی اجازت ہوتی ہے۔


































