
کویت سٹی: خلیج تعاون کونسل جی سی سی نے غزہ میں اسرائیلی حملے روکنے اور تمام انسانی امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ کویت میں جی سی سی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں جون 1967 سے تمام مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام کی خود مختاری اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیاہے کہ غزہ میں جنگی جرائم۔ فلسطینوں کی نقل مکانی اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ اعلامیہ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ، جنگ کے خاتمے اور پائیدار حل پر سنجیدہ مذاکرات کےلیے فوری مداخلت کرے۔


































