
غزہ : صیہونی فوج کے غزہ سٹی پر فضائی حملے میں چار فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی ڈرونز نے شمالی غزہ میں خوراک کے لئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک معذور سمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جنگی طیاروں نےشمالی غزہ میں مختلف مقامات پر بم برسائےجس میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ سات اکتوبر سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 44 ہزار 900 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اُدھر مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔نابلس کے بلاطہ کیمپ میں صیہونی فوج کو دراندازی کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فوج کے 2 پیدل یونٹس کو دیسی ساختہ بموں سے نشانہ بنایا گیا۔


































