
Palestinians make their way past destroyed buildings in Gaza City, on October 12, 2025. Hundreds of thousands of Palestinians return to a devastated Gaza City after an Israel-Hamas ceasefire comes into effect, and both sides discuss implementing US President Donald Trump’s 20-point plan to end the war, which calls for Hamas’ disarmament and for the group not to be involved in running post-war Gaza. (Photo by Majdi Fathi/NurPhoto) (Photo by MAJDI FATHI / NurPhoto via AFP)
واشنگٹن :امریکی ڈیزاسٹر رسپانس فرم گوتھمز ایل ایل سی نے وائٹ ہاؤس کو غزہ کی تعمیر نو کیلئے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس منصوبے کا مسودہ ارسال کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق امریکی کمپنی کا منصوبہ بورڈ آف پیس کے تحت نافذ کیا جائے گا۔ کمپنی کو غزہ میں نئے ٹرکنگ اور لاجسٹکس نظام پر سات سال کی اجارہ داری دی جائے گی جس پر اسے تین سو فیصد منافع حاصل ہوگا۔ مسودے کے مطابق گوتھمز ایل ایل سی کو غزہ میں داخل ہونے والے ہر ٹرک پر فیس وصول کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ جبکہ وہ اپنے گوداموں اور ترسیلی نظام کے استعمال پر بھی چارجز لے سکے گی۔ گوتھمز کمپنی کے ترجمان کے مطابق سابق فوجی افسر وانیک اس منصوبے کے خالق ہیں جو امریکی محکمۂ خارجہ کو تنازعاتی علاقوں، تعمیر نو اور ہنگامی امداد کے منصوبوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں.


































