غزہ : جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے نصف سے زیادہ انسانی امداد روک رولی۔ جبکہ رفح کراسنگ سے طے شدہ سمجھوتے کی صرف انتیس فیصد تعمیل کی گئی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود نصف سے زیادہ مربوط انسانی امدادی کارروائیوں کو یا تو روک دیا یا ان میں رکاوٹ ڈالی۔ جس کی وجہ سے صرف آدھی سے کچھ زائد امداد پہنچ سکی۔ انہوں نے بتایا کہ اردن سے آنے والی امداد ایسے راستے پر محدود ہیں جس میں متعدد آف لوڈنگ اور ری لوڈنگ کے پوائنٹس شامل ہیں۔ جبکہ مصر سے کرم شالوم کے راستے بھی امداد رکاوٹ کا سامنا کر رہی ہے۔
ادھر غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ رفح سے طے شدہ شیڈول کے مطابق اٹھائیس سو کے بجائے صرف آٹھ سو گیارہ مسافروں کی آمد و رفت مکن ہوسکی۔ دو فروری سے پندرہ فروری کے درمیان 455 مسافر غزہ سے روانہ ہوئے، 356 واپس آئے، جبکہ 26 افراد کو واپس بھیج دیا گیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے نصف سے…
غزہ: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے نصف سے زیادہ انسانی امداد روک لی
-
Raza Musani - فروری 18, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































