
غزہ : جنگ بندی کے باوجود غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں کمی نہ آسکی۔ تازہ حملوں میں پانچ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔
اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی غزہ کے الزیتون محلے میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے.
مشرقی خان یونس میں بنی سہیلہ چوک پر قابض افواج نے اپنی تعیناتی کے علاقوں سے باہر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔ ادھراسرائیلی بکتر بند گاڑیوں نے وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔ جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج چار سو اکیاسی فلسطینی شہید کرچکی ہے۔ جن میں 168 بچے اور 65 خواتین شامل ہیں۔


































