Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

غزہ: 15 ماہ میں 47 ہزار شہادتیں، ایک لاکھ 10 ہزار زخمی

غزہ : غزہ میں پندرہ ماہ کی جنگ میں 47 ہزار کےقریب فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سےزائد زخمی ہوئے۔ نقصانات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بانوے فیصد گھر۔اٹھاسی فیصد اسکول۔ اڑسٹھ فیصد سڑکیں۔ ستر فیصد زرعی زمینیں تباہ ہوگئیں۔ ساٹھ فیصد عمارتیں تباہ یا ناقابل رہائش ہوگئیں۔ جس کا 42 ملین ٹن ملبہ اٹھانا ایک مشکل ترین مرحلہ ہوگا۔ ملبے کو ہٹانے میں کم از کم ایک دہائی لگے گی۔
رپورٹ کے مطابق 486 روز کی جنگ میں یومیہ سو افراد شہید ہوئے۔ گیارہ ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوے فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے جو اسے جدید تنازعات میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ جبکہ چھتیس اسپتالوں میں سے بیشتر خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular