یمن جنگ ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور پھر کورونا وائرس سے سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 464ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی،فوری طور پر 60ارب ڈالر درکارہیں
معیشت کو دھچکا لگا ہے، کڑے اور تکلیف دہ فیصلے کئے جائیں گے،میگا پراجیکٹس کے اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے گی،سعودی وزیرخزانہ نے خبردار کردیا
ریاض (نیوز ڈیسک) یمن جنگ ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور پھر کورونا وائرس نے سعودی معیشت کا جنازہ نکال دیا،روال سال کی پہلی سہہ ماہی میں سعودی عرب کو 34ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 464ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی ، یہ 19 برسوں میں نچلی ترین سطح پر پر پہنچ گئے ، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے کڑے اور تکلیف دہ فیصلے کئے جائیں گے بجٹ کے خرچوں میں نمایاں کٹو تی اور مالی معاملات کو سخت کیا جائے گا،میگا پراجیکٹس کے اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے گی،ویژن 2030 کے تحت جاری اہم منصوبوں یا پھر کچھ پروگراموں پر اخراجات پر ہم احتیاط برتتے ہوئے تاخیر کا فیصلہ کریں گے،حکومتی اقدامات تکلیف دہ ہو سکتے ہیں لیکن وہ سب کے بھلے کیلئے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ محصولات میں گراوٹ کے اثرات آنے والی سہ ماہی میں نظر آئیں گے، حکومت اپنے مالی ذخائر سے محدود مقدار یا زیادہ سے زیادہ 32 ارب ڈالر نکالے گی، اس کے بدلے حکومت قرض لینے کی اپنی پوری صلاحیت کا استعمال کرے گی اور فوری طور پر60 ارب ڈالر کا قرض لے گی، ہم قرض لینا جاری رکھیں گے، سیکیورٹی کی وجہ سے ہم نے سرکاری قرضوں کی بہت طلب دیکھی ہے، مارکیٹ اور دستیاب نقدی کی صورتحال کے سبب 220 ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعودی معیشت کا جنازہ ، 220ارب ڈالر قرض لینے کافیصلہ
سعودی معیشت کا جنازہ ، 220ارب ڈالر قرض لینے کافیصلہ
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































